عدنان سمیع کو دوبارہ ٹویٹر پر صارفین کی تنقید کا سامنا
ممبئی (ویب ڈیسک) دو سال قبل ہندوستان شہریت حاصل کرنے والے پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کو ایک مرتبہ پھر ٹوئٹر پر صارفین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا، تاہم اس بار وجہ پاکستان کے خلاف بیان نہیں بلکہ سنیپ چیٹ کا ہندوستان کو غریب ملک کہنا تھا۔ عدنان سمیع نے ٹوئٹر پر سنیپ چیٹ چھوڑنے کا اعلان کیا، جس کی وجہ اس کے سی ای او کا ایک بیان ہے۔
سنیپ چیٹ کے سی ای او نے ایون اسپیگل 2015 میں مبینہ طور پر کہا تھا ' یہ ایپ صرف امیر افراد کے لیے ہے، میں اسے غریب ممالک جیسے بھارت او اسپین تک توسیع نہیں دینا چاہتا'۔ اس بیان کے بعد کئی ہندوستانیوں نے سنیپ چیٹ پر تنقید کی جن میں سے ایک عدنان سمیع بھی ہیں۔ تاہم ٹوئٹر پر موجود پاکستانی صارفین نے عدنان سمیع پر تنقید شروع کردی۔ ان ٹوئٹس کا تعلق سنیپ چیٹ سے کم اور عدنان سمیع کی ہندوستانی شہریت سے زیادہ رہا۔ ایک صارف نے کہا عدنان سمیع کے لیے بہت ب±را محسوس کرتا ہوں۔