”صرف یہ شخص ہی بچے گا۔۔۔“ سپریم کورٹ سے پہلے سوشل میڈیا صارفین نے ”فیصلہ“ سنا دیا، ایسے شخص کا نام سامنے آ گیا کہ پاکستانی حیران و پریشان رہ گئے

”صرف یہ شخص ہی بچے گا۔۔۔“ سپریم کورٹ سے پہلے سوشل میڈیا صارفین نے ”فیصلہ“ ...

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملکی تاریخ میں سب سے بڑا فیصلہ سنائے جانے میں محض 2 گھنٹے ہی باقی رہ گئے ہیں اور ٹی وی چینلز سمیت سوشل میڈیا بھی اس کے ’بخار‘ کی لپیٹ میں ہے۔ اس فیصلے کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ”پانامہ کیس“سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ایسا ٹرینڈ بھی سامنے آیا ہے کہ پاکستانی ہکا بکا رہ گئے ہیں۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ”صرف سراج الحق بچے گا“ بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے اور صارفین دھڑا دھڑ ٹویٹس کر رہے ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے ایک معزز جج نے بھی یہ ریمارکس دئیے تھے کہ اگر آرٹیکل 62 اور 63 لگا تو پارلیمینٹ میں سراج الحق کے سوا کوئی نہیں بچے گا تاہم اس کے بعد انہوں نے اپنے ریمارکس پر افسوس کا اظہار بھی کیا تھا۔

ایک صارف نے اس ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”پہلے سب سے زیادہ ایماندار کے بارے میں بتایا گیا تھا اور آج سب سے زیادہ کرپٹ کے بارے میں بھی اعلان ہو گا۔“

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اسی طرح اور بھی بہت سے لوگ ٹویٹس کر رہے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ بھی بہت زیادہ محظوظ ہوں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...