پاکستان کی سعودی اتحاد میں شمولیت ، ایرانی سفیر اہم ترین پیغام لیکر آرمی چیف کے پاس پہنچ گئے

پاکستان کی سعودی اتحاد میں شمولیت ، ایرانی سفیر اہم ترین پیغام لیکر آرمی چیف ...
پاکستان کی سعودی اتحاد میں شمولیت ، ایرانی سفیر اہم ترین پیغام لیکر آرمی چیف کے پاس پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ,اس ملاقات کے دوران  سابق آرمی چیف راحیل شریف کی سعودی اتحاد کی سربراہی کے حوالے سے پاکستان کے فیصلے اور ایرانی تحفظات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

ایکسپریس ٹربیون  کے مطابق ایرانی سفیر نے ایک ماہ کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے دوسری بار ملاقات کی جس کا مقصد بظاہر سابق آرمی چیف راحیل شریف کو سعودی فوجی اتحاد کی سربراہی کی اجازت دینے کے حوالے سے اختلافات کو ختم کرنا تھا ۔
اگرچہ آئی ایس پی آر نے دہشتگردی کیخلاف اسلامی فوجی اتحاد پر تنازع کا ذکر نہیں کیا مگر جی ایچ کیو سے باخبر حکام کا کہنا ہے کہ ملاقات کا بنیادی ایجنڈا یہی معاملہ تھا ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورت حال ، دوطرفہ دلچسپی کے امور سمیت دہشتگردی کے مشترکہ خطرے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی سفیر پر واضح کیا کہ ”پاکستان ایران کیساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور یہ سلسلہ باہمی اعتماد اورایک دوسرے کے مشترکہ مفادات کی بنیاد پرجاری رہے گا۔
یاد رہے ایرانی سفیر کا یہ جی ایچ کیو کا دوسرا دورہ ہے ، وہ اس سے قبل 4مارچ کوبھی آرمی چیف سے ملے تھے جس سے چند روز پہلے حکومت نے تصدیق کی تھی کہ راحیل شریف جلد سعودی اتحاد کو بطور سربراہ جوائن کریں گے ۔ ایران نے اس حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا کہ اس اقدام سے پاکستان کیساتھ تعلقات کشیدہ ہو سکتے ہیں ۔

مزید :

قومی -