”فیر عمران خان دا واجا وج گیا جے!!!ہا ہا ہا ۔۔“طلال چوہدری کی بات پر دانیال عزیز نے ایسا بیان دے کر قہقے لگا دئیے کہ سب ہکا بکا رہ گئے

”فیر عمران خان دا واجا وج گیا جے!!!ہا ہا ہا ۔۔“طلال چوہدری کی بات پر دانیال ...

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاناما کیس کا فیصلہ سننے کے لیے سپریم کورٹ پہنچنے والے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری اور دانیال عزیز نے ایک بار پھر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا یا اور ان کی ہرز ہ سرائی کی ۔سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے جب طلال چوہدری نے کہا کہ اگر آج دو بجے کے بعد بھی نواز شریف وزیر اعظم رہے تو ۔۔۔،ابھی طلال چوہدری کا جملہ مکمل بھی نہ ہوا تھا کہ دانیا ل عزیز نے فوری طور پر کہا کہ ”فیر عمران خان دا واجا وج گیا جے “،یہ بات کہہ کر دانیا ل عزیز نے بلند آواز نے قہقہ بھی لگا یا تاہم حاضرین اس بات سے لطف اندوز نہ ہوئے ۔اس موقع پر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر دو بجے کے بعد بھی نواز شریف وزیراعظم رہے تو پھر عمران خان عدالت سے تصدیق شدہ جھوٹے کا سرٹیفکیٹ لے کر نکلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جو دوائی عمران خان رات کو استعمال کرتے ہیں ،آج عمران خان کو اپنے پاس دوائی رکھنی ہو گی تاکہ وہ ڈبل ڈوز لے کر لوگوں سے منہ چھپاتے پھریں کیونکہ فیصلے کے بعد عمران خان کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ۔

پانامہ کا ہنگامہ،ن لیگ کے پہلوان نے پی ٹی آئی کے پہلوان کو چت کردیا

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...