پاناما کیس : کورٹ روم نمبر 1کا دروازہ کھلتے ہی کمرہ عدالت کھچا کھچ بھر گیا

پاناما کیس : کورٹ روم نمبر 1کا دروازہ کھلتے ہی کمرہ عدالت کھچا کھچ بھر گیا
پاناما کیس : کورٹ روم نمبر 1کا دروازہ کھلتے ہی کمرہ عدالت کھچا کھچ بھر گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاناما کیس کا فیصلہ آنے میں ادھا گھنٹہ باقی ہے جسے سننے کیلئے سیاسی رہنماﺅں اور وکلاءکی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ کیس کافیصلہ کورٹ روم نمبر 1میں سنایا جائے گا جس کادروازہ کھلتے ہی کمرہ عدالت کھچا کھچ بھر گیا ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاناما کیس کا فیصلہ آنے والا ہے ،مسلم لیگ نواز، پاکستان تحریک انصاف ، جماعت اسلامی اور عوامی مسلم لیگ کے رہنماﺅں اور درخواست گزاروں کی آمد جاری ہے ۔جیسے ہی کورٹ روم نمبر 1کا دروازہ کھلا تو کمرہ عدالت لوگوں سے کھچا کھچ بھر گیا ہے اورتل دھرنے کی جگہ نہیں ہے ۔ صرف ڈپٹی رجسٹرار کے دستخط شدہ پاسز رکھنے والوں کو ہی کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت ہے ۔

مزید : قومی