”پانامہ کیس فیصلہ۔۔۔“ اسحاق ڈار کے امریکہ جانے کے بعد ایک اور اہم ترین شخصیت نے انگلینڈ کی ٹکٹ خرید لی، یہ کون ہیں اور کس عہدے پر فائز ہیں؟ معروف صحافی کا دعویٰ جان کر آپ بھی تشویش میں مبتلا ہو جائیں گے

”پانامہ کیس فیصلہ۔۔۔“ اسحاق ڈار کے امریکہ جانے کے بعد ایک اور اہم ترین ...

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پانامہ کیس کا فیصلہ آنے میں صرف ایک گھنٹہ ہی باقی رہ گیا ہے اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اس اہم موقع پر امریکہ روانہ ہو چکے ہیں تاہم اب معروف صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر سعید احمد نے بھی برطانیہ کی ٹکٹ حاصل کر لی ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اسد کھرل نے دعویٰ کیا ہے کہ حدیبیہ پیپر مل منی لانڈرنگ کیس میں شریک ملزم نیشنل بینک کے صدر سعید احمد نے بھی برطانیہ کی ٹکٹ حاصل کر لی ہے تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کب برطانیہ روانہ ہوں گے۔

واضح رہے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاناما لیکس کا فیصلہ آنے سے ایک دن قبل بیرون ملک چلے گئے ہیں جہاں وہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرنے کے علاوہ مختلف ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تاہم دوسری جانب ان کے دورہ امریکہ کو پانامہ کیس کے فیصلے سے جوڑا جا رہا ہے کیونکہ اس کیس میں تحریک انصاف نے اسحاق ڈار کو بھی نااہل قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...