پانامہ فیصلہ،ن لیگ کے بعد تحریک انصاف نے بھی لاہور میں بینرز لگا دیئے،ان پر کیا لکھا ہے؟جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

پانامہ فیصلہ،ن لیگ کے بعد تحریک انصاف نے بھی لاہور میں بینرز لگا دیئے،ان پر ...
پانامہ فیصلہ،ن لیگ کے بعد تحریک انصاف نے بھی لاہور میں بینرز لگا دیئے،ان پر کیا لکھا ہے؟جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پانامہ کیس فیصلے سے قبل ن لیگ کی طرف سے لگائے گئے وزیراعظم نواز شریف کے حق میں بینرز کے بعد پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے حق میں بھی لاہور کی معروف شاہراہ مال روڈ پربینرز لگا دیئے گئے اور ان بینرز پر تحریر کیا گیا ہے کہ’عمران خان تیرا ایک اشارہ حاضر ہے سب کچھ ہمارا‘ جبکہ ن لیگ کے وزراء عابد شیرعلی اور خواجہ آصف کے خلاف بینرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں اور ان پرتحریر کیا گیا ہے کہ’خواجہ آصف،عابد شیر علی دونوں نااہل وزیرو کوئی شرم کرو کوئی حیاء کروعوام سے کیا وعدہ پورا کرو۔

پی ٹی آئی کے سربراہ کی حمایت میں یہ بھی تحریر کیا گیا ہے کہ ’کرپشن سے پاک قومی لیڈر عمران خان میں وہ خاص بات ہے جو کسی او رمیں نہیں‘۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کی حمایت میں بھی ن لیگ کے رہنماؤں کی طرف سے بینرز آویزاں کئے گئے تھے جن پر تحریر کیا گیا تھا کہ ’قائد تیرا ایک اشارہ حاضر حاضر ہے لہو ہمارا‘۔واضح رہے کہ آج 2 بجے پانامہ کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں سنایا جائے گا۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...