دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم نے تلو ر اور انڈوں کو بچانے کیلئے پراجیکٹ دوسرے مقا م پر منتقل کرنے کا حکم دیدیا ، سوشل میڈیا پر لوگوں کا خراج تحسین

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم نے تلو ر اور انڈوں کو بچانے کیلئے ...
دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم نے تلو ر اور انڈوں کو بچانے کیلئے پراجیکٹ دوسرے مقا م پر منتقل کرنے کا حکم دیدیا ، سوشل میڈیا پر لوگوں کا خراج تحسین

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم نے نایاب پرندوں اور اس کے انڈوں کو بچانے کیلئے پراجیکٹ کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے کا حکم دیدیا ۔ ان کے اس فیصلے کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے ۔

”خلیج ٹائمز “ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران جبکہ ابوظہبی کے شہزادے شیخ محمد بن زید النہیان نے گزشتہ ہفتے دبئی میں ملاقات کی اور جنگل کے علاقے میں اکٹھے سفر کیا جہاں انہوں نے پراجیکٹ سائٹ پر تلور کو دیکھا جس نے انڈے دے رکھے تھے ۔

پاناما کیس کے فیصلے پر سپریم کورٹ کا بینچ تقسیم

تلور کو انڈوں پر بیٹھا دیکھ کر انہوںنے فوری طور پر پراجیکٹ کو علاقے کے دوسرے مقام پر منتقل کرنے کا حکم دیدیا تاکہ اس پرندے اور اس کے انڈوں کو بچایا جا سکے۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جسے صرف تین گھنٹوں کے دوران 21ہزارافراد دیکھ چکے ہیں جبکہ ویڈیو پر ہزاروں لوگوںنے کمینٹس بھی دیے ہیں جس میں انہوںنے دونوں حکمرانوں کی اس کاوش کو خوب سراہا ہے ۔

ویڈیو بھی دیکھیں

قصه "نفق" أشارككم بما عرفته في دبي بالأمس،، سيدي صاحب السمو الشيخ محمد بن راشد وسيدي صاحب السمو الشيخ محمد بن زايد "الله يحفظهم" وأثناء لقاءهم قبل أسبوع في دبي، وخلال تجوالهم في إحدى الغابات كانت المعدات تعمل على إنجاز نفق لممارسة الرياضة. وعندها لاحظوا وجود "حبارى" ترقد على بيضها في موقع الإنشاء. فأمروا بتحويل موقع العمل بالمشروع إلى الطرف الآخر من الموقع حتى يفقس بيضها. كم نحن محظوظين برعاية الخالق عز وجل في هذا الوطن الغالي ومن ثم حرص قيادته الاستثنائية

A post shared by سيف بن زايد (@sbzalnahyan) on

مزید : عرب دنیا