سپریم کورٹ نے چیئر مین نیب کو بھی زور دار جھٹکا دے دیا

سپریم کورٹ نے چیئر مین نیب کو بھی زور دار جھٹکا دے دیا
سپریم کورٹ نے چیئر مین نیب کو بھی زور دار جھٹکا دے دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاناما کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ چیئر مین نیب غیر رضا مند رہے اور اپنا کام کرنے میں ناکام رہے ۔تفصیل کے مطابق ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے چیئر مین نیب چوہدری قمر زمان کو زور دار جھٹکا دے دیا ۔سپریم کورٹ کا کہنا ہے چیئر مین نیب اپنا کام کرنے میں ناکام رہے اس لیے جے آئی ٹی بنائی گئی ،حسن اور حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو نگے ۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ جے آئی ٹے ہفتے میں دو دفعہ بینچ کو رپورٹ کرے ۔

بریکنگ نیوز: سپریم کورٹ کا پاناما کیس کی تحقیات کیلئے جے آئی ٹی بنانے، وزیراعظم ، حسن نواز اور حسین نواز کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم, لائیو اپ ڈیٹس

مزید : قومی