سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شہبازشریف کی وزیر اعظم نوازشریف کو گلے لگاکر مبارکباد

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شہبازشریف کی وزیر اعظم نوازشریف کو گلے لگاکر ...
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شہبازشریف کی وزیر اعظم نوازشریف کو گلے لگاکر مبارکباد

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے گلے لگا کر وزیر اعظم نوازشریف کو مبارکباد دی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاناما کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ کی جانب سے وزیر اعظم نوازشریف کے سر سے نااہلی کی تلوار ہٹنے کے بعد انکے چھوٹے بھائی اور وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے انہیں گلے لگا کر مبارکباد دی ہے اور اللہ کا شکر ادا کیا ہے ۔

انہوں نے اس موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ پاکستان کو آگے لیجانے کے عزم کا عیادہ بھی کیا ۔اس موقع پر پرویز رشید اور عرفان صدیقی بھی موجود تھے جبکہ مریم نواز بھی اپنے والد کے ہمراہ تھیں۔

بریکنگ نیوز: سپریم کورٹ کا پاناما کیس کی تحقیات کیلئے 6 رکنی جے آئی ٹی بنانے، وزیراعظم ، حسن نواز اور حسین نواز کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم, لائیو اپ ڈیٹس

مزید : قومی