وزیراعظم کا آج شام سات بجے قوم سے خطاب کا فیصلہ

وزیراعظم کا آج شام سات بجے قوم سے خطاب کا فیصلہ
وزیراعظم کا آج شام سات بجے قوم سے خطاب کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاناما کیس کے فیصلے کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے قوم سے خطاب کریں گے ۔ 

نجی ٹی وی چینل اے آروائے نے دعویٰ کیا  ہے کہ وزیراعظم یہ خطاب آج شام سات بجے کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں پاناما کیس پر اپنے موقف اور فیصلے پر قوم کو اعتماد میں لیں گے  اور حکومت کی کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں گے تاہم سرکاری ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی جبکہ وزیراعظم کے ترجمان نے خطاب کرنے کی تردید کی ۔ 

 سپریم کورٹ کا پاناما کیس کی تحقیات کیلئے 6 رکنی جے آئی ٹی بنانے، وزیراعظم ، حسن نواز اور حسین نواز کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم, تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز، بھائی شہبازشریف اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر فیصلہ سنا جس کے بعد شہبازشریف نے وزیراعظم کو گلے لگا کر مبارکباد دی۔ 

مزید :

قومی -