پاناما کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان مایوس ہو کر بنی گالہ روانہ

پاناما کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان مایوس ہو کر بنی گالہ روانہ
پاناما کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان مایوس ہو کر بنی گالہ روانہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاناماکیس کے فیصلے کے بعد عمران خان افسردہ ہوگئے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاناما کیس کا فیصلہ سننے کے بعد عمران خان سپریم کورٹ سے باہر نکلتے ہوئے بے حد افسردہ اور مایوس نظر آئے جن کے چہرے پر مایوسی کے آثار نمایاں تھے ۔وہ میڈیا سے بات کیے بغیر ہی بنی گالہ روانہ ہو گئے۔

سپریم کورٹ کا پاناما کیس کی تحقیات کیلئے 6 رکنی جے آئی ٹی بنانے، وزیراعظم ، حسن نواز اور حسین نواز کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر انہوں نے کسی سے بات بھی نہیں کی اور صحافیوں کے سوالات پر کوئی جواب بھی نہیں دیا ۔عمران خان بار بار اپنے چہرے کے تاثرات سے مایوسی کا اظہار کرتے رہے ۔

مزید : قومی