سپریم کورٹ سے سرخرو ہونے کے بعد نوازشریف نے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کردی

سپریم کورٹ سے سرخرو ہونے کے بعد نوازشریف نے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے ...

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ سے پاناما کیس کا فیصلہ حق میں آتے ہی وزیر اعظم نوازشریف نے ترقیاتی منصوبوں پر کام مزید تیز کرنے کی ہایت کر دی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف نے پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے فوری بعد پارٹی رہنماﺅں اور ارکان پارلیمنٹ کو اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ سنادیا 

اپنے بیان میں انکا کہنا تھاکہ اللہ کا شکر ہے جس نے کیس سے سرخرو کیا ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی رکاوٹ یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...