پانامہ لیکس کا فیصلہ، سپریم کورٹ نے قطری خط مسترد کر دیا

پانامہ لیکس کا فیصلہ، سپریم کورٹ نے قطری خط مسترد کر دیا
پانامہ لیکس کا فیصلہ، سپریم کورٹ نے قطری خط مسترد کر دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کیس کے فیصلے میں قطری شہزادے کا خط بھی مسترد کر دیا ہے اور منی ٹریل سے متعلق تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیدیا ہے۔

وزیراعظم بال بال بچ گئے، سپریم کورٹ کا پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے 6 رکنی جے آئی ٹی بنانے، وزیراعظم ، حسن نواز اور حسین نواز کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کا فیصلہ بناتے ہوئے 6 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے جس میں حساس اداروں، ایف آئی اے، ایف بی آر، نیب، ایس ای سی پی اور سٹیٹ بینک کے نمائندے بھی شامل ہوں گے اور یہ ٹیم منی ٹریل کی تحقیقات کرے گی۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے میں قطری خط کو بھی یکسر مسترد کر دیا گیا ہے۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...