آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات میں تیز ہوائیں ،ریت کے طوفان اور سمندری لہروں کا خدشہ ہے : یو اے ای محکمہ موسمیات

آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات میں تیز ہوائیں ،ریت کے طوفان اور سمندری لہروں کا ...
آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات میں تیز ہوائیں ،ریت کے طوفان اور سمندری لہروں کا خدشہ ہے : یو اے ای محکمہ موسمیات

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک میں 50سے 50کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں اور 10فٹ اونچی سمندری لہریں اٹھنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ ہفتے ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور ریت کے طوفان کا خدشہ ہے 

متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تیز ہواﺅں سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہو گی اور سڑکوں پر حد نگاہ 200میٹر سے کم رہے گا۔

 آج صبح محکمہ موسمیات کی جانب سے اپ ڈیٹ جاری کی گئی جس کے مطابق آئندہ ہفتے ساحل سمندر سے دس فٹ اونچی لہریں ٹکرانے کا بھی امکان ہے۔

پاناما کیس کے فیصلے پر سپریم کورٹ کا بینچ تقسیم ، تناسب تین دو ہے

دبئی میں آج کے دن درجہ حرارت 31ڈگری سینٹی گریڈ ہے اورزیادہ سے زیادہ 34ڈگری تک رہےگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ساحلی علاقوں میں نمی کی شرح میں اضافے کےساتھ ساتھ رات کے اوقات میں درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔

مزید : ماحولیات

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...