پاناماکیس کے فیصلے کی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے پیپلزپارٹی کا اجلاس ، آصف علی زرداری نے ہنگامی پریس کانفرنس طلب کرلی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پیپلز پارٹی نے فیصلے پر حکمت عملی تیار کرنے کے لیے اہم اجلاس بلا لیا جس میں پارٹی کے اہم رہنما شریک ہیں ،اجلاس کے فوری بعد سابق صدر نے ہنگامی طورپر پریس کانفرنس طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کے فیصلے کے بعد حکمت عملی تیار کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں آصف علی زرداری،بلاول بھٹو ،قائم علی شاہ ،منظور وسان ،نثار کھوڑو،شیریں رحمان ،اعتزاز احسن ،خورشید شاہ اور قمر زمان کائرہ سمیت دیگر رہنما شریک ہیں ۔اجلاس کے بعد آصف علی زرداری پریس کانفرنس کر کے پیپلز پارٹی کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے ۔