پاناما کیس فیصلے کے وقت وزیر اعظم کے ہمراہ،شہبازشریف ، چودھری نثار ، گورنر سندھ اور دیگر موجود تھے

پاناما کیس فیصلے کے وقت وزیر اعظم کے ہمراہ،شہبازشریف ، چودھری نثار ، گورنر ...

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاناما کیس کے فیصلے کے وقت وزیر اعظم نوازشریف کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور چودھری نثار علی خان سمیت دیگر رہنما موجود تھے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا تاریخی فیصلہ سنا دیا ہے ، فیصلے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے بڑے بھائی اور وزیر اعظم پاکستان نوازشریف کو گلے لگا کر مبارکباد پیش کی اور اللہ تعالی کا شکر بھی ادا کیا ۔

اس موقع پر وزیر اعظم نوازشریف کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ، گورنر سندھ محمد زبیر ، سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات پرویز رشید ، عرفان صدیقی اور مریم نواز اور حنیف عباسی بھی موجود تھے جنہوں نے فیصلہ آنے کے بعد اپنے قائد کو مبارکبادیں دیں اور عدالتی فیصلے پر اظہار مسرت کیا ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...