پانامہ فیصلہ،وزیراعظم کے صاحبزادے کا میڈیا سے بات کرنے سے گریز
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پانامہ کیس کا سپریم کورٹ سے فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز نے پانامہ فیصلے پر بات کرنے سے گریز کیا اور میڈیا سے بات کرنے سے انکار کردیا۔
نجی ٹی وی سماء کے مطابق لندن میں وزیراعظم کے بیٹے حسن نواز کی رہائش گاہ کے باہر جب ان سے پانامہ کیس فیصلے بارے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے فیصلے پر کوئی بھی بات کرنے سے گریز کیا اور گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے اور 60 دن میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔