دبئی میں بولان ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب، مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کو ایوارڈز دئیے گئے

دبئی میں بولان ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب، مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں ...
دبئی میں بولان ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب، مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کو ایوارڈز دئیے گئے

دبئی (طاہر منیر طاہر) دسویں بولان ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب دبئی کے ایک ہوٹل میں ہوئی جس میں متحدہ عرب امارات سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور مختلف شعبوں میںنمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو حوصلہ افزائی کے طور پر اعزازی ایوارڈز سے نواز اگیا۔ بولان کلچر سوسائٹی پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان میں ایوارڈز دینے کا سلسلہ گزشتہ 37 سال سے جاری ہے جبکہ بولان کلچر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری خلیق احمد گزشتہ 10 سال سے امارات میں بھی ایوارڈز تقریب کررہے ہیں۔

بولان ایوارڈز کی حالیہ تقریب میں سابق وزیراعلیٰ بلتستان سید مہدی شاہ، سینیٹر گنیشن لال، وزیر صحت بلوچستان رحمت بلوچ، آزاد علی تبسم ایم پی اے، اشفاق جمانی اور محمد منشاءکے علاوہ ممتاز قانون دان مخدوم رئیس قریشی، فلم انڈسٹری سے متعلقہ لوگوں گلوکارہ ثریا خانم عظمیٰ نور اور میگھا کے علاوہ دیگر بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔ ڈان میڈیا ہاﺅس کے زیر اہتمام منعقدہ بولان ایوارڈز کی اس تقریب کے دوران سٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف آرٹسٹ سید شرافت علی شاہ نےا نجام دئیے۔ ایوارڈز پانے والوں میں عشرت علی خان، حاجی جمیل اسحق، سید مدثر خوشنود، امجد اقبال امجد، شیراز مغل، خالد گوندل، طاہر منیر طاہر، اکبر جمیل باجوہ، عبدالرحمن رضا، طارق ندیم، سجاد اکبر خان، ارشد محمود رانا، محمد شاہد، سنی خان ڈان میڈیا۔ سعدیہ عباسی، حاجی میر حسن اور دیگر بہت سی شخصیات شامل ہیں۔

ایوارڈز کی تقریب کے دوران خلیق احمد نے کہا کہ 2018ءکا بولان ایوارڈ انشاءاللہ گوادر میں ہوگا جبکہ یہ ایوارڈ بھی جاری رہے گا تاکہ اوورسیز پاکستانیز کی حوصلہ افزائی بھی جاری رہے۔ ایم پی اے آزاد علی تبسم نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے پرانے فنکار قسم پرسی کی زندگی گزاررہے ہیں۔ ایسے فنکار جنہوں نے عوام میں خوشیاں بانٹیں اور پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے کام کیا ان کا خیال رکھا جانا چاہیے اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

بولان ایوارڈز کے بارے اپنی رات دیتے ہوئے شرکائے تقریب نے کہا کہ بولان ایوارڈز کی حالیہ تقریب تمام رنگوں سے مزین تھی۔ لوگوں نے ملکی فنکاروں کی لائیو پرفارمنس دیکھی اور انہیں داد و تحسین پیش کیا۔ تقریب میں شریک لوگوں نے بولان کلچر سوسائٹی پاکستان کا شکریہ ادا کیا جبکہ مخدوم رئیس قریشی، آزاد علی تبسم اور سید شرافت علی شاہ نے اعلان کیا کہ بولان کلچر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری خلیق احمد اور ان کے ساتھیوں کے لئے ایک تقریب پذیرائی بھی کی جائے گی۔

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...