مسلم لیگ ق امریکہ کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیرملکی مسافر پر تشدد کی مذمت

مسلم لیگ ق امریکہ کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیرملکی مسافر پر تشدد کی مذمت

واشنگٹن (ویب ڈیسک) اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے اہلکاروں کی طرف سے پاکستانی نژاد نارویجن خاتون کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی مسلم لیگ ق امریکہ کے صدر ذاکر نسیم نے شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ایئرپورٹس پر تارکین وطن کیساتھ امتیازی سلوک بند کیاجائے ۔ روزنامہ پاکستان سے گفتگوکرتے ہوئے ذاکر نسیم کا کہناتھاکہ مذہب یا اخلاقیات کسی صورت عورت پر ہاتھ اٹھانے کی اجازت نہیں دیتیں، تارک وطن شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر کارروائی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ کسی بھی تارک وطن کیساتھ کم ازکم پاکستان کے ایئرپورٹس پر کوئی بدتمیزی نہ کی جائے ۔

یادرہے کہ مبینہ طور پر مسافر خواتین کو ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے اہلکاروں نے نارویجن خاتون کا اس وقت تشدد کانشانہ بنایا جب اس نے قطار میں لگے شہریوں اور عملے سے بدتمیزی کی جس کے بعد اسے الگ لے جا کر سمجھانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ باز نہ آئی توایک خاتون اہلکار نے اسے پیٹ ڈالا تھا،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ایوی ایشن اور سیکرٹری وزارت داخلہ کو تین روز میں واقعہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا جبکہ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان بھی اس واقعے کا نوٹس لے چکے ہیں جبکہ تشدد کا نشانہ بنانیوالی اہلکار غزالہ شاہین کو معطل کرکے ایف آئی اے زونل آفس اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...