پاناما کیس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ جاری ، شہریوں کا اظہار مایوسی

پاناما کیس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ جاری ، شہریوں کا اظہار ...
پاناما کیس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ جاری ، شہریوں کا اظہار مایوسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاناما کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تاریخ سا ز فیصلے نے عوام کو مایوس کر دیا ، فیصلہ آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جہاں پاکستانی شہری فیصلے پر اپنی رائے دے رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر ایک شہری نے عدالتی فیصلے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”لوگ توقع کر رہے تھے کہ یہ اوپن ہارٹ سرجری نما کوئی فیصلہ ہوگا مگر یہ تو ہومیو پیتھک نکل آیا“۔

علی طاہرنامی صارف نے لکھا ہے کہ’ ’آج ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ہم کرپشن کے ساتھ زندگی گزاریں گے۔

ایک صارف ے کہا، ’ہمارے بچے مستقبل میں کہیں گے، چلو جوڈیشری کا کھیل کھیلتے ہیں۔

#PanamaCase Kids in near future be like, lets play a game of judiciary.

فوزیہ محمود نے پاناما کیس کو ٹوپی ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں پارٹیاں ایک جیسی ہیں ،ایک نے کرپشن کی اوردوسری اپنی باری کا انتظار کر رہی ہے۔ ”بیچارے ججز اور بیچاری سپریم کورٹ“۔

پاناما کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہا رکرنے والے ایک شہری کا کہنا تھا کہ تمام منی لانڈرز ،کرپٹ افراد اور مافیاؤں کو مبارک ہو۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -