وزیر اعظم کی منی ٹریل میں اکبری منڈی کا فارمولہ کام آیا

وزیر اعظم کی منی ٹریل میں اکبری منڈی کا فارمولہ کام آیا
وزیر اعظم کی منی ٹریل میں اکبری منڈی کا فارمولہ کام آیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپیشل ایڈیٹر)پاکستان میں صنعت وتجارت کے لئے بینکوں کی بجائے اکبری منڈی کے اصولوں پر کام کرنا چاہئے جہاں لوگ ٹیکس سے بچنے اور کالا دھن کو بچانے کے لئے زبانی لین دین بھی کرتے ہیں۔اگر ملک میں اس طریقہ کار کو فروغ دیا جائے تو بینکنگ ،ٹیکس اور منی ٹریل کے قانونی نظاموں کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ اس بات کی جزوی تائید ن لیگ کے سینئر رکن بھی کرتے ہیں اور منی ٹریل کے لئے وہ اکبری منڈی میں زبانی کاروبار کو جائز سمجھتے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رکن ضعیم قادری نے ٹی وی پر میڈیا پرسنز کے اس سوال پر کہ پاکستان سے باہر جانے والے پیسے کی ٹرانزیکشن کیسے ہوئی توانہوں کہا کہ اکبری منڈی میں کروڑوں روپے کا کاروبا راور لین دین صرف زبانی کیا جاتاہے لہٰذا وزیر اعظم کے صاحبزادوں نے بھی زبان پر لین دین کیا ،اس پر دنیا کا کوئی قانون انہیںنہیں روک سکتا ۔اس پر سینئر صحافیوں نے انکی بات پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ کیا وزیر اعظم اورانکے بیٹے اکبری منڈی میں بیٹھے ہوئے ہیں؟۔جبکہ خاتون اینکر غریدہ فاروقی نے کہا کہ بزنس کنٹریٹ کا قانون پڑھ لیں کیونکہ اس میں ٹرانزکشنز کا سارا طریقہ بیان کیا گیا ہے ۔

مزید :

لاہور -