امریکہ نے افغانستان میں گرائے جانے والے بم سے بھی بڑا اور خطرناک بم تیار کرلیا، اب یہ کس ملک پر گرانے کی تیاری کی جارہی ہے؟ ایسی خبر آگئی کہ جان کر آپ بھی بے حد پریشان ہوجائیں گے

امریکہ نے افغانستان میں گرائے جانے والے بم سے بھی بڑا اور خطرناک بم تیار ...

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ نے افغان صوبے ننگر ہار کے پہاڑوں میں داعش کی سرنگوں کو تباہ کرنے کیلئے دنیا کا سب سے بڑ ا غیر جوہری بم گرایا، لیکن شمالی کوریا کے ایٹمی ری ایکٹروں کو تباہ کرنے کیلئے اس سے بھی بڑا دیو ہیکل بم تیار کرنے کا تہلکہ خیز انکشاف سامنے آ گیا ہے۔

ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا میں تباہی برپا کرنے کیلئے خاص طور پر بنایا گیا بم ”تمام بموں کی ماں“ سے بھی زیادہ تباہ کن ہے۔ ’میسو آرڈیننس پینی ٹریٹر‘ نامی یہ بم 14 ہزار کلوگرام وزنی ہے اور اسے سٹیلتھ بمبار طیارے کے ذریعے ہدف پر گرایا جائے گا۔ اس بم کو مختصراً MOP کہا جاتا ہے اور یہ جی پی ایس گائیڈڈ ہے ۔ امریکی فضائیہ کے B2 بمبار طیارے اسے ہدف پر گرانے کیلئے خصوصی طور پر ڈیزائن کئے گئے ہیں۔

’جب جنگ ہوگی تو کوئی امریکی فوجی اپنی جگہ سے ہل بھی نہ سکے گا اور ہم اس ہتھیار سے سب تباہ کردیں گے‘ روس دنیا کا خطرناک ترین ہتھیار منظر عام پر لے آیا، پل بھر میں کیا کرسکتا ہے؟ جان کر امریکی فوج کے واقعی ہوش اُڑجائیں

رپورٹ کے مطابق امریکہ نے جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں میں ان بمبار طیاروں کو خاص طور پر استعمال کیا، جس کا واضح مقصد شمالی کوریا پر نئی قسم کا بم گرانے کی مشق کرنا تھا۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کو اس خطرے کا احساس ہوچکا ہے اور یہی وجہ ہے کہ صدر کم جونگ اُن نے حال ہی میں دھمکی دی کہ اگر امریکہ کی جانب سے جارحیت کی کوشش کی گئی تو شمالی کوریا اس پر ایٹمی میزائل برسانے میں ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں کرے گا۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...