پی ایس81 ضمنی انتخاب، پولنگ سٹیشن نمبر 37 پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 2 افراد زخمی

پی ایس81 ضمنی انتخاب، پولنگ سٹیشن نمبر 37 پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 2 افراد ...
پی ایس81 ضمنی انتخاب، پولنگ سٹیشن نمبر 37 پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 2 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سانگھڑ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 81 کی نشست پر ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ سٹیشن نمبر 37 پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 81 کی نشست پر پولنگ کے دوران پولنگ سٹیشن نمبر 37 تلاشاہ کے قریب دو مخالف گروپوں کے حامیوں میں جھگڑا ہوا جس پر فائرنگ ہوئی اور ایک شخص جاں بحق ہو گیا، فائرنگ کے اس افسوسناک واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ جام مدد علی کے مسلم لیگ فنگشنل چھوڑ کر پیپلز پارٹی جوائن کرنے سے خالی ہونے والی سندھ اسمبلی کی نشست حلقہ پی ایس 81میں ضمنی انتخاب کیلئے شام پانچ بجے تک پولنگ کا عمل جاری رہا ۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے اسی نشست کے سابق ایم پی اے جام مدد علی کومیدان میں اتارا گیا جبکہ مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار جام نفیس علی ہیں۔ ضمنی الیکشن میں جمعیت علمااسلام سمیت آزاد اور دیگر پارٹیز کے 16 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

مزید :

سانگھڑ -