لندن فلیٹس کے علاوہ بھی شریف خاندان کی کروڑوں پاؤنڈ ز کی جائیدادیں ہیں: سپریم کورٹ

لندن فلیٹس کے علاوہ بھی شریف خاندان کی کروڑوں پاؤنڈ ز کی جائیدادیں ہیں: ...
 لندن فلیٹس کے علاوہ بھی شریف خاندان کی کروڑوں پاؤنڈ ز کی جائیدادیں ہیں: سپریم کورٹ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پانامہ کیس کے تفصیلی فیصلے کے مطابق  سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ لندن فلیٹس کے علاوہ بھی شریف خاندان کی کروڑوں پاؤنڈ ز کی جائیدادیں ہیں، وزیر اعظم کے بیٹوں نے کروڑوں کی جائیداد بنائی مگر ان میں کسی نے بھی اس بات کا ثبوت نہیں دیا کہ انہوں نے جائیدادیں بنانے کے لئے ابتدائی پیسہ کہاں سے لگایا اور انہیں کس نے جائیداد بنانے کے لئے مدد فراہم کی؟۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد، وزیراعظم کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے، آج جمہوریت اور انصاف کو نقصان ہوا، پاکستانی عوام کو دھوکہ دیا گیا اور بیوقوف بنایا گیا ہے: آصف علی زرداری

تفصیلات کے مطابق عدالت کی جانب سے فیصلے میں لکھا گیا کہ ”یہاں ایک اور بات کا تذکرہ کرنا مناسب ہوگا کہ اس سماعت کے دوران ایک اور بات سامنے آئی ہے کہ میاں محمد نواز شریف اور ان کے خاندان کے اندرون اور بیرون ممالک لندن فلیٹس کے علاوہ بھی کئی جائیدادیں اورکاروبار ہیں، جن کی مالیت کروڑوں روپے یاامریکی ڈالر ز ہے۔فیصلے میں بتائی گئی صرف 4 جائیدادیں لندن کے سب سے مہنگے علاقے میں ہیں جو کہ صرف حسین نواز شریف کی ملکیت ہیں۔

پاناما کیس فیصلے میں اسحاق ڈار کو 10 نمبر کہہ کر مخاطب کیا گیا

سپریم کورٹ کے فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہ وزیر اعظم کے دوسرے بیٹے حسن نواز شریف کے نام پر کئی کمپنیاں اورکاروبار ہیں،جن کی مالیت کروڑوں برطانوی پاؤنڈز ہیں، اور ان کے وہ بھی بلاشرکت مالک ہیں  جبکہ وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز شریف جو مریم صفدر کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں ان کی الگ سے کئی جائیدادیں ہیں ، لیکن ان میں سے کسی نے بھی یہ تسلیم نہیں کیا کہ انہوں نے یہ کاروبار اور دولت اپنی ذاتی کمائی سے شروع کی ہیں ،نہ ہی کیس کے دوران ان میں سے کسی نے اپنے کاروبار کے ابتدائی سرمائے کے بارے میں کوئی تسلی بخش جواب  دیا ہے۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...