عمران خان کا قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ، پاناما کیس کے فیصلے پر خطاب کریں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کل (جمعہ کو) قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے جہاں وہ پاناما کیس کے فیصلے پر خطاب کریں گے۔
نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق ایک سال سے زائد عرصہ تک سیاسی منظر نامے پر بھونچال مچانے والے پاناما پیپرز سکینڈل کا فیصلہ آج (جمعرات کو) سنا دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں جے آئی ٹی تشکیل دینے اور 60 روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ آنے کے بعد کل قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی کل ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسمبلی فلور پر وہ پاناما کیس کے فیصلے پر اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔