عمران خان کو اپنی شاگردی میں لینے کیلئے تیار ہوں: رانا ثنا اللہ

عمران خان کو اپنی شاگردی میں لینے کیلئے تیار ہوں: رانا ثنا اللہ
عمران خان کو اپنی شاگردی میں لینے کیلئے تیار ہوں: رانا ثنا اللہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد دھرنا سیاست کا جنازہ نکل گیا ہے، عمران خان کو اپنی شاگردی میں لینے کیلئے تیار ہوں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے جھوٹ اور سچ کا فیصلہ کردیا ہے۔ آج کے فیصلے کے بعد عمران خان سمیت دھرنا سیاست کا جنازہ نکل گیا ہے۔ انہوں نے عمران خان کو سیاست سے توبہ کرنے کا مشورہ دیا اور ساتھ ہی انہیں اپنی شاگردی میں لینے کی آفر بھی کردی۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی تربیت پوری نہیں ہوئی اگر انہیں کسی سیاسی تربیت کی ضرورت ہے تو میں انہیں اپنی شاگردی میں لے کر سیاسی تربیت کرنے کو تیار ہوں۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...