پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کا ہنگامی اجلاس ...
پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی نے مشترکہ حکمت عملی طے کرنے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

پانامہ کا فیصلہ حکومت کے لئے تھپڑ ہے، نواز شریف پر کرپشن ثابت ہوگئی ، وزیر اعظم فوری طور پر مستعفی ہوں: سراج الحق

تفصیلات کے مطابق رہنماءپیپلز پارٹی اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماﺅں سے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو پانامہ کیس کے بعد کی حکمت عملی کے لئے ہنگامی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس کل صبح ساڑھے9بجے پارلیمنٹ پاﺅس میں ہوگاجبکہ اس اجلاس میں پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق شریک ہوں گی۔

عمران خان کو اپنی شاگردی میں لینے کیلئے تیار ہوں: رانا ثنا اللہ

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اجلاس میں آئندہ کی مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...