گھاس منڈی کے قریب معلوم ملزمان کی فائرنگ ، 2پولیس اہلکارشہید

گھاس منڈی کے قریب معلوم ملزمان کی فائرنگ ، 2پولیس اہلکارشہید
گھاس منڈی کے قریب معلوم ملزمان کی فائرنگ ، 2پولیس اہلکارشہید

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) گھاس منڈی کے قریب توپاں والا بازار میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے توپاں والا باز میں گھات لگائے ہوئے نامعلوم ملزمان نے ڈیوٹی پر موجود دو پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا اور ان پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت کامران اور وقاص کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دونوں اہلکار آر آئی بی میں تعینات تھے۔پولیس نے شہید اہلکاروں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید : ڈیرہ اسماعیل خان