سعودی عرب کی حکومت نے متعدد شاپنگ مالز میں غیر ملکیوں کو ملازمت کرنے سے روک دیا

سعودی عرب کی حکومت نے متعدد شاپنگ مالز میں غیر ملکیوں کو ملازمت کرنے سے روک ...
سعودی عرب کی حکومت نے متعدد شاپنگ مالز میں غیر ملکیوں کو ملازمت کرنے سے روک دیا

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب کی حکومت نے متعدد شاپنگ مالز میں غیر ملکیوں کو ملازمت کرنے سے روک دیاہے ۔

سعودی وزارت لیبر نے حکم جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ متعدد شاپنگ مالز میں اب صرف سعودی شہریوں کو کام کرنے کی اجازت ہوگی ،غیر ملکی وہاں ملازمتیں نہیں کر سکیں گے ،یہ فیصلہ سعودی شہریوں کیلئے ملازمتیں بڑھانے کیلئے اٹھا یا گیاہے ۔سعودی عرب کی جانب سے یہ فیصلہ ویژن 2030کے منصوبوں کے تحت لیا گیاہے ۔سعودی وزارت لیبر اور سوشل ڈوپلمنٹ کی جانب سے ٹویٹر پر یہ پیغام جار کیا گیاہے تاہم اس حوالے سے مزید کوئی معلومات موصول نہیں ہوسکیں ہیں ۔

سعودی عرب میں سرکاری اعداو شمار کے مطابق 2015کے آخر تک ریاست میں 9ملین غیر ملکی کام کر رہے تھے ۔نئے احکامات کے مطابق جو افراد ریاست میں سعودی شہریوں کی بجائے غیر ملکیوں کو نوکریاں دیتے ہیں ان کی جانب سے دی جانے والی ماہانہ فیس میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

مزید : عرب دنیا