جے آئی ٹی کی شرمناک تاریخ عوام کے سامنے ،اس میں کام کرنے والا ہر شخص وزیر اعظم کے ما تحت ہے:طاہر القادری

جے آئی ٹی کی شرمناک تاریخ عوام کے سامنے ،اس میں کام کرنے والا ہر شخص وزیر اعظم ...
جے آئی ٹی کی شرمناک تاریخ عوام کے سامنے ،اس میں کام کرنے والا ہر شخص وزیر اعظم کے ما تحت ہے:طاہر القادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی شرمناک تاریخ پاکستان کے عوام کے سامنے ہے،اس میں کام کرنے والا ہر شخص وزیر اعظم نواز شریف کے ما تحت ہے۔

وزیر اعظم کو دو ججز کی جانب سے نا اہلی کا سرٹیفیکیٹ مل گیا،وہ اس قابل نہیں کہ ممبر اسمبلی رہ سکیں،بطور ملزم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے: افتخار چوہدری

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاون اور کوئٹہ کے قتل عام پر بھی جے آئی ٹیز بنی تھیں،وزیر اعظم کے ماتحتوں کی جے آئی ٹی ہونے کا مطلب ہے کہ انہیں طہارت کا سرٹیفیکیٹ دیا جائے۔پاکستان میں ریاست کا وجود نہیں ،یہ ظلم اور طاقت کا راج ہے،عوام جب تک خود نہیں کھڑے ہوں گے انہیں کچھ نہیں ملے گا۔عوام کرپشن ،بددیانتی اور چھوٹے چھوٹے مفاد پر سمجھوتا کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دھرنا میں نے دیا تھا،عمران خان تیار نہیں تھے،انہیں میں نے جوائن کرایا تھا۔ہمارے دھرنے میں عوام نہیں بلکہ ہمارے اپنے کارکن ہی تھے۔

مزید :

قومی -