عدالت نے پانامہ کا تاریخی فیصلہ سنایا، پیپلز پارٹی سندھ کارڈ کے ذریعے اربوں کی کرپشن نہیں چھپا سکتی:فاروق ستار
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کا پانامہ کیس کا فیصلہ تاریخی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو اس فیصلے کو قبول کرنا چاہئے، سندھ کارڈ کا استعمال کر کے پیپلز پارٹی اربوں کی کرپشن نہیں چھپا سکتی۔
اگر میرا دشمن بھی کراچی کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتا ہے تو میں ان کا ساتھ دوں گا: مصطفی کمال
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پانامہ کا معاملہ ابھی مکمل نہیں ہوا، یہ حتمی فیصلہ نہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو اس فیصلے کو قبول کرتے ہو ئے عمل درآمد کے لئے بھرپور تعاون کرنا چاہئے۔ سپریم کورٹ نے وزیر اعظم پر لگے الزام کو تسلیم کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے، وزیر اعظم بھی اس فیصلے کو ہلکا نہ لیں۔ یہ تو ایک کیس میں جے آئی ٹی بنانے کا حکم ہوا ہے، ساڑھے چھ ہزار ارب روپے کی کرپشن کے کیسز پر جے آئی ٹی کون بنائے گا؟ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سندھ کارڈ استعمال کر کے اپنی کرپشن نہیں چھپا سکتی۔
میں کسی خلائی مخلوق جیسی دکھائی دیتی تھی لیکن اب ۔۔۔۔۔معروف بھارتی اداکارہ منیشا کوئرالا نے کینسر سے ’’جنگ جیتنے ‘‘ کے بعد ایسی بات کر دی کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے
فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ پہلے فیصلہ کرنا ہو گا کہ ہمیں سپریم کورٹ پر اعتماد ہے یا نہیں؟ اگر دو ماہ کی انکوائری کی ضرورت ہے تو فریقین فیصلہ تسلیم کر کے جے آئی ٹی کو موقع دیں کہ وہ معاملہ منطقی انجام تک پہنچائے۔