مقبوضہ کشمیر میں ننھی آصفہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے پر امیتابھ بچن بھی بول پڑے ، ایسا رد عمل جاری کر دیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا
سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسند ہندوﺅں نے معصول کلی کو مندر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا جس پر پوری انسانیت اشکبار ہے اس پر خود بھارتی بھی شرمندی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ بالی ووڈ سٹارز نے بھی اس کی بھر پور مذمت کی ہے اور اب اس پر امیتابھ بچن بھی بول پڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بھی اس بربریت کا نوٹس لے لیا گیاہے تاہم ابھی تک ملزمان کو کوئی سخت سزا نہیں سنائی گئی ہے اور کیس کا ٹرائل جاری ہے ۔بھارتی میڈیا کی جانب سے جب امیتابھ بچن سے اس بارے میں بات کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے آگے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ”اس معاملے پر بات کر تے ہوئے ہی انہیں شرم آ رہی ہے ،مہربانی کر کے مجھ سے اس بارے میں کچھ مت پوچھیں ، اس بارے میں بات کرتے ہوئے ہی مجھے خوف آ رہاہے “۔
واضح رہے کہ بھارتی پولیس کی جانب سے معصوم آصفہ کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیاہے جبکہ بچی کے والدین مسلسل انصاف کی اپیل کر رہے ہیں ۔