حیدر آباد میں دو کاروں میں تصادم کے نتیجے میں 6افراد جان کی بازی ہار گئے
حیدر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حیدر آباد میں دو کاروں میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ایم 9 موٹروے پر لونی کوٹ کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم ہوا جس سے ایک گاڑی میں آگ لگ گئی اور 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دونوں گاڑیوں کراچی سے حیدرآباد کی طرف آرہی تھیں کہ اس دوران لونی کوٹ کے قریب پیچھے والی کارنے آ گے و الی کار کو ٹکرماری۔تصادم سے ا گلی گاڑی میں لگا گیس سلنڈر پھٹ گیا اور اس میں آگ لگ گئی، حادثے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے لیکن معجزانہ طور پر ایک بچی محفوظ رہی۔
لاشوں اور متاثرہ بچی کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور متاثرہ افراد کی شناخت کی جارہی ہے۔