سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے آمدنی سے زائد مبینہ اثاثوں کی جانچ پڑتال کا حکم

سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے آمدنی سے زائد مبینہ اثاثوں کی جانچ پڑتال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین نیب جسٹس ( ر )جاوید اقبال نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی اور سیکرٹری سندھ اسمبلی غلام محمد عمر فاروق کیخلاف اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر میں مبینہ طور پر بے ضابطگیوں اور غیر قانونی تقرریوں کی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے ڈی جی نیب کراچی کو سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی کے آمدن سے زائد مبینہ اثاثوں کی بھی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ جاری بیان کے مطابق چیئرمین نیب نے شاہ زرشمون سابق سیکرٹری لینڈ یویٹلائزیشن اور ممبر ریونیو بورڈ سندھ کے خلاف نیب نے 530 ایکڑ سرکاری زمین میں غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کے الزام میں احتساب عدالت کراچی میں ریفرنس دائر کیا جس پر قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔ چیئرمین نیب نے شاہ زرشمون سابق سیکرٹری لینڈ یویٹلائزیشن اور ممبر ریونیو بورڈ سندھ کے خلاف چار انکوائریاں اور ایک انویسٹی گیشن کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ مزید برآں نیب نے شاہ زرشمون کو واپس لانے کیلئے انٹر پول کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین نیب نے منظور قادر سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے خلاف نیب نے احتساب عدالت کراچی میں ریفرنس دائر کیا ہے جس پر قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔ چیئرمین نیب نے منظور قادر کے خلاف تین انکوائریاں اور وہ انویسٹی گیشن کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ مزید برآں نیب نے منظور قادر کو واپس لانے کے لئے انٹرپور کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے آغا سراج درانی سپیکر سندھ اسمبلی اور غلام محمد عمر فاروق سیکرٹری سندھ اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر میں مبینہ طور پر غیر قانونی تقرریوں کی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے اس کے علاوہ سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی کے آمدن سے زائد مبینہ اثاثوں کی بھی جانچ پڑتال کا ڈی جی نیب کراچی کو حکم دیا ہے۔
نیب

مزید :

علاقائی -