غزہ؛صہیونی فورسز کی فلسطینیوں پر فائرنگ،5زخمی
غزہ(آن لائن)غزہ کی سرحد کے نزدیک اسرائیلی فوجیوں نے ایک مرتبہ پھر فلسطینیوں پرفائرنگ کردی ہے جس کے نتیجے میں5 افراد زخمی ہوگئے۔جمعرات کو ترجمان وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سرحدی قصبے خان یونس کے مشرق میں اسرائیلی فوج نے حماس کے عسکری ونگ کے ایک اڈے پر توپ خانے سے گولہ باری کی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس نے سرحد کی جانب آنیوالے 5فلسطینیوں پر فائرنگ کی ہے۔جبکہ اسرائیلی فورسز کا کہنا تھا کہ مظاہرین میں سے ایک شخص مسلح تھا۔
5زخمی