خیر پور ، مسافر وین میں سلنڈر دھماکہ، 6افراد جاں بحق ، بچوں اور خواتین سمیت متعدد زخمی

خیر پور ، مسافر وین میں سلنڈر دھماکہ، 6افراد جاں بحق ، بچوں اور خواتین سمیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیرپور(این این آئی)خیرپور میں احمد پور روڈ پر رفیق مہیسر اسٹاپ کے قریب مسافر وین میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں6مسافر جھلس کر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق ضلع خیرپور میں گاؤں کولاب جیل کے قریب سیہون جانے والی مسافر وین کا سلنڈر پھٹ گیا، سلنڈر دھماکہ کے باعث 6 مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال خیرپور میں منتقل کیا، زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، فوری طور پر دھماکہ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اورزخمیوں کو سول اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔
سلنڈر دھماکہ

مزید :

علاقائی -