کراچی سے جیکب آباد جانے والی کارکو حادثہ، نوبیاہتا جوڑے سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق

کراچی سے جیکب آباد جانے والی کارکو حادثہ، نوبیاہتا جوڑے سمیت ایک ہی خاندان ...
کراچی سے جیکب آباد جانے والی کارکو حادثہ، نوبیاہتا جوڑے سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی سے جیکب آباد جانے والی کار کے ہولناک حادثے میں نوبیاہتا جوڑے سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی حیدرآباد ایم نائن موٹروے پر کراچی سے جیکب آباد جانے والی کار لونی کوٹ کے قریب آگے چلنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار ریٹائرڈ ٹیچر علی شیر کے گھر کے 7 افراد موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ کار میں سوار افراد میں سے 3 سالہ شفاءمعجزانہ طور پر محفوظ رہی۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ صدف، سچل تھانہ کا کانسٹیبل علی حسن، 24 سالہ افروز، 40 سالہ عبدالحفیظ، رفعت، 1 سالہ محمد علی اور علی شیر کے نام سے ہوئی، بدقسمت خاندان جیکب آباد کا رہائشی تھا۔علی حسن اور صدف کی دو روز قبل ہی شادی ہوئی تھی ۔ حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے لاشیں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیں جہاں سے لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔