شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی احتساب عدالت میں آج سماعت ہو گی

شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی احتساب عدالت میں آج سماعت ہو گی
شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی احتساب عدالت میں آج سماعت ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکریں گے۔سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی بیٹی مریم نوازبیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن میں موجود ہیں جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدراحتساب عدالت میں آج پیش ہوں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وکلاء میری حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کریں گے جس کے بعد اجازت ملی تو لندن میں قیام بڑھادوں گا۔یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر مریم نوازکے وکیل امجد پرویز نے جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاءپرجرح مکمل کی تھی۔

مزید :

قومی -