”میاں صاحب اڈیالہ آرہے ہیں, میرے موکل کو اڈیالہ بھیجا جائے“ کمرہ عدالت میں قہقہہ
لاہور(ویب ڈیسک)احتساب عدالت کے روبرو آصف ہاشمی کے جوڈیشل ریمانڈ کے بعد نیب کی طرف سے آصف ہاشمی کولاہور جیل بھجوانے کی استدعا کی گئی جبکہ آصف ہاشمی نے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست کردی۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
دوران سماعت آصف ہاشمی کے وکیل کی طرف سے کہا گیاکہ آصف ہاشمی کو اڈیالہ جیل بھجوایا جائے،لاہور جیل میں جان کا خطرہ ہے ،لہذا اڈیالہ جیل بھجوایا جائے۔جس پر آصف ہاشمی کے وکیل شاہد نے کہا وہاں میاں صاحب بھی آ رہے ہیں ان سے بھی ملاقات ہو جائے گی،جس پر کمرہ عدالت میں قہقہہ گونج اٹھا اور عدالت نے کہا نہیں میاں صاحب تو باہر چلے گئے۔اگر آپ کا اڈیالہ جیل جانے کیلئے اصرار ہے تو پھر الگ درخواست دے دیں۔