شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے دوران دھماکہ ،جوان شہید

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے دوران دھماکہ ،جوان شہید
شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے دوران دھماکہ ،جوان شہید

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

شمالی وزیرستان (صباح نیوز) شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے دوران دھماکے کے نتیجے میں حوالدارعرفان علی نے جام شہادت نوش کرلیا۔ پاک فوج شمالی وزیرستان سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کے لئے سکیننگ کررہی ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

امن کی بحالی کے بعد مختلف دہشت گردی سے تباہ شدہ علاقوں میں مختلف بحالی کی کارروائیاں جاری ہیں جن میں کئی مقامات پر پاک فوج کی طرف سے عوام کیلئے بارودی سرنگوں کی صفائی اور ان کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ شمالی وزیرستان میں بھی بارودی سرنگیں صاف کرنے کا عمل جاری ہے۔ جس میں تربیت یافتہ اہلکار ایک بارودی سرنگ کو ناکارہ بنارہے تھے۔ اسی دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے حوالدار عرفان علی شہید ہوگئے۔

دنیا کے بہت سے ممالک میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے عمل میں اہلکاروں کی اموات واقع ہوتی ہیں۔ آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج شمالی وزیرستان سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کیلئے اسکیننگ جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید : علاقائی /FATA /وزیرستان