گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ نے بھارتی پہلوان کو ڈیڑھ منٹ میں چت کرنے کی اصل کہانی سنا دی، ہرپاکستانی کا سرفخر سے بلند کردیا

گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ نے بھارتی پہلوان کو ڈیڑھ منٹ میں چت کرنے کی اصل کہانی ...
گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ نے بھارتی پہلوان کو ڈیڑھ منٹ میں چت کرنے کی اصل کہانی سنا دی، ہرپاکستانی کا سرفخر سے بلند کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کامن ویلتھ گیمز 2018 میں ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستان کے لیے واحد گولڈ میڈل جیتنے والے انعام بٹ نے بھارتی پہلوان کو ڈیڑھ منٹ میں دس صفر کے بڑے مارجن سے ہرانے کی اصل کہانی سنا دی ہے ۔
نجی چینل کے میں انٹرویومیں انہوں نے اپنے خیا لات کا اظہار کرتے ہوئے انعام بٹ کا کہنا تھا کہ بھارتی پہلوان سے مقابلے کے دوران تماشائی انڈیا، انڈیا کے نعرے لگا رہے تھے، لیکن انہوں نے اس چیلنج پر قابو پانے کے لیے خود کو یہ باور کروایا یہ تماشائی دراصل انعام، انعام کے نعرے لگا رہے ہیں۔اسی طریقے سے وہ بآسانی چیلنج پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے اور ڈیڑھ منٹ میں دس صفر کے بڑے مارجن سے بھارتی ریسلر کو ہرا کر اگلے راو¿نڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
انعام بٹ نے کہا کہ وہ ہر مقابلے سے قبل حریف کھلاڑی کو دیکھ کر ٹریننگ کرتے ہیں، اگر سامنے والا بہت مضبوط ہو تو وہ ٹریننگ مزید بڑھا دیتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گولڈ میڈل حاصل کرنے کیلیے ہر مقابلہ ’ڈو اینڈ ڈائی‘ کی طرح کھیلنا ہوتا ہے،ورنہ ایک بھی میچ ہارنے کے باعث گولڈ میڈل ہاتھ سے نکل سکتا ہے۔
انعام بٹ نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں جس بھارتی پہلوان کو انہوں نے میدان میں چت کیا ،وہ ہاٹ فیورٹ اور گولڈ میڈلسٹ تھا، لہذا اس کے لیے انہوں نے کوچز سہیل رشید، فرید اور محمد انور کے ساتھ مل کر بہت زیادہ تیاری کی اور جو پلان بنایا، اس میں کامیاب ہوئے اور بھارتی پہلوان کو بڑے مارجن سے شکست دے کر اگلے راو¿نڈ کے لیے کوالیفائی کیا۔
واضح رہے کہ انعام نے کامن ویلتھ گیمز کے دوران ریسلنگ کے مقابلوں میں 86 کلوگرام کیٹیگری میں نائیجریا کے پہلوان کو شکست دے کر پاکستان کے لیے سونے کا واحد میڈل جیتا تھا ۔کامن ویلتھ گیمز میں انعام بٹ نے 4 پہلوانوں کو مات دی، جن میں آسٹریلیا، نائیجریا اور بھارتی پہلوان شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -