نیا نیا کاروبار کرنے والوں کو خواب میں یہ چیز نظر آجائے تو وہ راتوں رات امیر ہوجائے گا
لاہور(نظام الدولہ)میراچنیوٹ سے تعلق ہے ۔پرنٹنگ کا کام کرتا ہوں۔ شادی شدہ ہوں ۔ میں نے اپنا نیا نیا کاروبار شروع کیا ہے ۔کاروبار شروع کرنے سے قبل چند دن اور اکثر اوقات مجھے خواب آتا ہے کہ میں ہوا میں اڑ رہا ہوں اس کی تعبیر بتا دیں ( علی رضا )
تعبیر ۔اچھا خواب ہے ۔لیکن آپ نے یہ نہیں بتایا کہ اڑ کیسے رہے تھے ؟۔اگر اڑتے ہوئے آپ کو کسی قسم کی دشواری نہیں ہورہی تھی تو اس کی یہ تعبیر ہوسکتی ہے کہ آپ کا کاروبار جلد پھلے پھولے گا ۔ترقی کریں گے ۔تاہم خواب میں اڑتے ہوئے اگر خوف کا شکار تھے تو کاروبار کرتے ہوئے آپ بدگمانی کا شکار بھی رہا کریں گے ۔اسکا حل یہ ہے کہ آپ زیادہ سے زیادہ سے زیادہ تیسرے کلمے کا ورد کیا کریں تاکہ حاسدین سے بچیں رہیں اورکاروباری رکاوٹیں دور ہوتی رہیں۔
( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )