مختلف سیاستدانوں کی تحریک انصاف میں شمولیت لیکن خود عمران خان کو کہاں سے دعوت آگئی؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

مختلف سیاستدانوں کی تحریک انصاف میں شمولیت لیکن خود عمران خان کو کہاں سے ...
مختلف سیاستدانوں کی تحریک انصاف میں شمولیت لیکن خود عمران خان کو کہاں سے دعوت آگئی؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) سے اتحاد کی دعوت دے دی۔

اے پی ایم ایل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے پریس کانفرنس کے دوران اس بات کی پیشکش کی کہ سابق صدر نے عمران خان کو اپنے ساتھ اتحاد قائم کرنے کے لیے دعوت دی ہے۔پرویز مشرف کی واپسی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’وہ نہ صرف آئندہ عام انتخابات سے قبل واپس آئیں گے بلکہ نگراں حکومت کے قیام سے قبل وہ یہاں موجود ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی عمران خان کو اے پی ایم ایل سے اتحاد کی پیشکش اس لیے کی گئی کیونکہ انہیں وزارت عظمیٰ کی کوئی خواہش نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے عمران خان کو کہا تھا کہ وہ اگلے وزیر اعظم ہوسکتے ہیں اور ایسا ہوا تو سابق صدر صرف تحریک اںصاف کے چیئرمین کے مشیر کے طور پر کام کریں گے۔ڈاکٹر محمد امجد کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی پیشکش پر ابھی تک عمران خان کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا کیونکہ وہ اکیلے اڑنا چاہتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں پرویز مشرف اے پی ایل ایل کے اتحاد متحدہ لیگ ( ایم ایل ) کے پلیٹ فارم سے حصہ لیں گے۔