میشا شفیع کے الزامات کے بعد علی ظفر کی والدہ بھی میدان میں آگئیں ، اعلان کردیا

میشا شفیع کے الزامات کے بعد علی ظفر کی والدہ بھی میدان میں آگئیں ، اعلان ...
میشا شفیع کے الزامات کے بعد علی ظفر کی والدہ بھی میدان میں آگئیں ، اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلوکارہ میشاشفیع کی جانب سے ساتھی گلوکار علی ظفر پر جنسی طورپر ہراساں کرنے کا الزام لگائے جانے پر علی ظفر کی والدہ بھی میدان میں آگئیں اور قانونی طریقے سے جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ مرد کی طرح عورت اور عورت کی طرح مرد کی بھی عزت ہوتی ہے ۔
جیونیوز کے مطابق علی ظفر کی والدہ ڈاکٹر کنول امین سے جب علی ظفر اور میشا شفیع کے معاملات پر رائے لینے کی کوشش کی گئی تو ان کاکہناتھاکہ وہ میڈیا کے سامنے کسی بھی قسم کا موقف نہیں دینا چاہتیں، میرے نزدیک مرد اور عورت دونوں محترم ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ایک طرف مرد ہے تودوسری طرف عورت ہے ، دونوں کی فیملیز کی عزت کا سوال ہے ، جوبھی ہوگا قانونی طریقے سے کیا جائے گا۔
یادرہے کہ گزشتہ روز میشاشفیع نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیاتھا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ساتھی گلوکار علی ظفر نے انہیں ایک سے زائد بار بدفعلی کا نشانہ بنایاجس کی علی ظفر نے تردید کردی اور میشاءکے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔
صرف بات یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ دودیگر خواتین نے بھی مبینہ طورپر علی ظفر کی اخلاقیات سے گری حرکات سے پردہ اٹھا دیا جبکہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایک لڑکی نے معروف پاکستانی گلوکار ابرارالحق پر بھی الزام لگادیاہے ۔