سپریم کورٹ کا حکم ،شریف خاندان سے اضافی سکیورٹی واپس لے لی گئی

سپریم کورٹ کا حکم ،شریف خاندان سے اضافی سکیورٹی واپس لے لی گئی
سپریم کورٹ کا حکم ،شریف خاندان سے اضافی سکیورٹی واپس لے لی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے حکم پر شریف خاندان سے اضافی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔
سپریم کورٹ نے جمعرات کو خیبر پختونخوا کے آئی جی کو اضافی سکیورٹی واپس لینے کا حکم دیا جس کے بعد چاروں صوبوں کے آئی جیز کو ہدایت کی گئی کہ غیر ضروری سکیورٹی واپس لے لی جائے۔ پنجاب میں سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے اور شریف خاندان سے اضافی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ جاتی امرا میں تعینات ایلیٹ فورس کے 52 اور پنجاب کانسٹیبلری کے 50 ملازمین کو واپس بلالیا گیا ہے، اس کے علاوہ کیپٹن (ر) صفدر اور عباس شریف کے خاندان سے بھی اضافی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔
قبل ازیں آئی جی خیبر پختونخوا نے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ہی 769 افراد سے سکیورٹی واپس لے لی تھی جس کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرنے پر آئی جی کو شاباش بھی ملی۔