دودھ سے ناگوار بو آنے کی ایسی وجوہات جو دودھ پینے والوں کو سوچنے پر مجبور کردیں گی 

دودھ سے ناگوار بو آنے کی ایسی وجوہات جو دودھ پینے والوں کو سوچنے پر مجبور ...
دودھ سے ناگوار بو آنے کی ایسی وجوہات جو دودھ پینے والوں کو سوچنے پر مجبور کردیں گی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈاکٹر محمد ابراراخترسے)یہ سوال اکثر کسانوں کو پریشان کرتا ہے اور وہ اس کے لئے مختلف افراد سے حل بھی پوچھتے پھرتے ہیں کہ دودھ سے ناگوار ہمک یابو کیوں آتی ہے ۔ جواب میں ان کو ہر کوئی اپنے تجربے سے اس کا حل یا علاج تجویز کرتا ہے۔ چونکہ تمام صورتوں میں کوئی ایک ہی وجہ نہیں ہوتی اس لئے اکثر کسانوں کے ٹوٹکے ناکام بھی ہو جاتے ہیں۔ اس مسئلہ کو سائنسی طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔ سب سے پہلے تو اس کو وجوہات کو دیکھناہوگا کہ جانور کے ساتھ مسئلہ کیا ہے ؟دودھ میں بو یا ہمک آنے کے حوالے سے شہروں اور بڑے قصبوں میں دودھ والے جانوروں کا ان تین نکات پر جائزہ لینا چاہئے ۔ 
خوراک ۔ ۔ جو خوراک بھی ہم جانوروں کو دیتے ہیں اس کی وجہ سے ان کی پیداوار کے اندر اس کی بو اور دیگر اثرات ظاہر ہوتے ہیں مثلاً شہد کی مکھیاں جو بیری کے پھولوں کے موسم میں شہد تیار کرتی ہیں یا پھلاہی یا سرسوں یا پھر مالٹے کے پھولوں سے رس کشید کرتی ہیں ،ان کے شہد کی مخصوص خوشبو ہوتی ہے اور مارکیٹ میں اس کے حساب سے قیمت ملتی ہے۔ اسی طرح چولستان میں چرائی کرنے والی گائیوں کے دودھ میں ساون کے موسم میں پیدا ہونے والی ایک بوٹی کی وجہ سے لیموں جیسی خوشگوار مہک پیدا ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ جب فارمر اپنے جانور کو پیاز کھلاتے ہیں تب بھی ان کے دودھ سے ناگواربو آتی ہے اس لئے سب سے پہلے اپنے جانوروں کی خوراک کا جائزہ لیں کہ اس کے اندر بویامہک پیدا کرنے والے اجزا تو نہیں۔
بیماری یا انفیکشن ۔۔ اگر جانور کو بعض بیماریاں مثلا ساڑو mastitis یا کیٹوسس ketosis ہو تو بھی دودھ سے ناگوار ہمک آنا شروع ہو جاتی ہے ۔ یہ ابتدائی مراحل میں ہی چیک کر لی جائے تو فوری علاج شروع کیا جا سکتا ہے ۔حیوانہ کی سوزش بھی انفیکشن کے اگلے مراحل میں ہوتی ہے اس لئے فارمر فوری نوٹس نہیں لیتے 
وٹامن یا منرل کی کمی ۔۔ اگر خوراک میں وٹامنز یا منرلز کی مقدار جانور کی ضرورت کے مطابق نہ ہو تو بھی دودھ سے بوآنی شروع ہو جاتی ہے ۔ ان میں سے وجہ کا تعین کرنے کے بعد اس کا علاج کرنا چاہئے۔ چارہ کی وجہ سے ہو تو چارہ تبدیل کریں بیماری کی وجہ سے ہو تو اس کا علاج کروائیں اور وٹامن کی کمی کی وجہ سے ہو تو وٹامن اے بی ڈی کے انجکشن کا تین دن تک انجکشن لگوائیں اور سب سے بڑھ کر اپنے جانوروں کو متوازن خوراک ونڈہ کیلشیم اور منرل مکسچر باقاعدگی سے دیتے رہیں۔