’شام میں حملے کے بعد ہم نے یہ چیز اپنے قبضے میں لے لی ہے‘ روس نے امریکہ کی کون سی چیز پر قبضہ کرلیا؟ ایسا انکشاف کہ امریکی فوج میں کھلبلی مچ گئی

’شام میں حملے کے بعد ہم نے یہ چیز اپنے قبضے میں لے لی ہے‘ روس نے امریکہ کی کون ...
’شام میں حملے کے بعد ہم نے یہ چیز اپنے قبضے میں لے لی ہے‘ روس نے امریکہ کی کون سی چیز پر قبضہ کرلیا؟ ایسا انکشاف کہ امریکی فوج میں کھلبلی مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(نیوز ڈیسک) میزائل چلانے، گرانے، یا تباہ کرنے جیسی باتیں تو آپ نے سنی ہوں گی لیکن میزائل پکڑے جانے کے بارے میں کبھی نہیں سنا ہوگا۔ یہ دلچسپ و عجیب دعویٰ روس نے کیا ہے جس کا کہنا ہے کہ شام پر کئے جانے والے حالیہ امریکی حملے کے دوران انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دو میزائل قابو کرلئے ہیں۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
میل آن لائن کے مطابق یہ دعویٰ روسی میڈیا میں سامنے آیا ہے جس کے مطابق امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے شام پر کئے جانے والے میزائل حملے میں امریکہ کے دو کروز میزائل پکڑلئے گئے ہیں۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے شام میں تین اہداف پر 103 کروز میزائل فائر کئے گئے تھے۔ حملے سے پہلے امریکی صدر نے شیخی بگھارتے ہوئے کہا تھا کہ اب کی بار شام پر نئے، نفیس اور سمارٹ میزائل داغے جائیں گے۔
روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان میزائلوں میں سے دو پھٹے بغیر زمین پر آن گرے جنہیں بغیر وقت ضائع کئے قابو کرلیا گیا۔ کہا جارہا ہے کہ روس یہ میزائل خصوصی طیارے میں ڈال کر اپنے ملک لے گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دونوں میزائل کافی اچھی حالت میں ہیں۔ اب نجانے روس ان کے ساتھ کیا کرے گا؟ انہیں اپنے کسی دشمن پر داغے گا یا امریکہ کی سبکی کے لئے انہیں کسی عجائب گھر کی زینت بنائے گا؟