بھوت کی 15سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی، لیکن پھر پولیس نے تحقیقات کیں تو بھوت دراصل کیا نکلا؟ جان کر پولیس والے بھی دنگ رہ گئے کیونکہ۔۔۔

بھوت کی 15سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی، لیکن پھر پولیس نے تحقیقات کیں تو بھوت ...
بھوت کی 15سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی، لیکن پھر پولیس نے تحقیقات کیں تو بھوت دراصل کیا نکلا؟ جان کر پولیس والے بھی دنگ رہ گئے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک)بھوت بن کر سادہ لوح لڑکی کی عصمت دری کرنے والے ایک شیطان صفت عامل کو جب پولیس نے قانونی شکنجے میں جکڑا تو اس کے اندر چھپا بھوت یکسر غائب ہو گیا اور اب اس بے حیا کے پاس بے بسی کی حالت میں باقی عمر جیل میں گزارنے کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں بچا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کری
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایکسیٹر کراﺅن کورٹ کو بتایا گیا کہ 35 سالہ کلارک خود کو جادوٹونے کا ماہر قرار دیتا تھا۔ اس نے ایک کمسن لڑکی پر عملیات کے بہانے اسے خوفزدہ کیا اور خود کو ایک بھوت قرار دیتے ہوئے لڑکی کی عصمت دری کر ڈالی۔ بیچاری لڑکی خوف کے عالم میں اس کے شیطانی فعل کے خلاف کوئی مزاحمت نہ کر پائی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے عجیب و غریب آوازیں نکال کر لڑکی کو ڈرایا اور اسے پیغام دیا کہ بدروحوں سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ وہ بھوت کے ساتھ جسمانی تعلق استوار کرے، اور یہ بھوت وہ خود ہی تھا۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ جسمانی تعلق استوار کرنے پر تیار نہیں تھی لیکن بھوت نے اسے مار دینے کی دھمکیاں دے کر اس کی عصمت دری کر ڈالی۔ یہ شیطان صفت شخص اس سے پہلے بھی کئی لڑکیوں کو اسی طرح کی شعبدہ بازی سے اپنی ہوس کا نشانہ بناچکا ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں اسے گرفتار کیا گیا اور مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر اب اسے 26 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔