یمنی سیکیو رٹی فورسز کی کارروائی میں القاعدہ کے 2خطرناک لیڈر ہلاک
صنعاء(این این آئی)یمن کے جنوبی صوبے ابین میں سرکاری سیکیو رٹی فورسز کی ایک چھاپا مار کارروائی میں القاعدہ کے2 خطرناک لیڈر ہلاک ہو گئے ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیکیورٹی حکام نے بتایاکہ ان دونوں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے نام مراد الدوبلی اور حسن ابو سری ہیں اور یہ دونوں انتہائی مطلوب دہشت گرد تھے۔یمنی سیکیو رٹی فورسز نے ابین کے ضلع وضع میں القاعدہ کے جنگجوؤں کے ساتھ ایک مسلح جھڑپ کے بعد کارروائی کی تھی اور اس میں یہ دونوں مارے گئے ۔حکام نے مزید بتایا کہ دوبلی اور ابو سری یمن میں القاعدہ کے2 انتہائی خطرناک لیڈر خیال کیے جاتے تھے۔